لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن قبرستان میں تمام احاطے مسمار کرنے کا حکم دے دیا، پکی قبریں بنانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جسٹس علی اکبر قریشی نے قبرستانوں میں احاطوں کی مسماری اور پکی قبریں بنانے پر پابندی کے کیس پرسماعت کی۔ عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کو جی بلاک قبرستان میں موجود تمام احاطے مسمار کرنے کا حکم دیا اور پکی قبریں بنانے پر پابندی عائد کر دی۔
جسٹس علی اکبر قریشی دوبارہ احاطے بنانے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالتی احکامات کے مطابق قبرستان میں موجود تمام احاطوں کی مسماری کا کام یکم دسمبر سے شروع کیا جائے گا۔