کراچی: (دنیا نیوز) فیصل واوڈا کا کہنا ہے ڈالر کی بڑھتی قیمت پر کنٹرول کرلیں گے، وقت لگے گا، ہمارے ملک میں بلیک مارکیٹ عروج پر تھی اور ہے، پہلے بھی ڈالر میں تیزی آئی، لیکن کنٹرول کر لیا تھا۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کراچی میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئیڈیاز بہت کامیاب نمائش تھی، حکومت نے عزم کیا ہے کہ عوام کو صاف پانی فراہم کریں گے، لوٹی دولت واپس لانا اور کرپشن کا خاتمہ حکومت کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا 11 لاکھ افراد گندا پانی پینے سے ہلاک ہوئے، پاکستان کے تمام جیلوں میں قیدیوں کو صاف پانی فراہم کریں گے، قیدیوں کے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ادا کریں گے، قیدیوں کی سہولت اور بہتری کے لیے ملکر کام کریں گے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا سکھرمیں ہاؤسنگ کا افتتاح ہوچکا ہے، سندھ حکومت کو کہہ رہے ہیں وفاق کے منصوبے مانیٹر کرلیں، سندھ حکومت کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔