کوہاٹ: (روزنامہ دنیا) وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے بہنوئی نے قتل کے الزام میں 21 سال مفرور رہنے کے بعدسیشن عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی.
کوہاٹ میں 21سال سے مفرور قتل کے ملزم احمد نثار پر الزام ہے کہ اس نے جائیداد کے تنازع پر جرگہ کے دوران اپنے رشتہ دار کیپٹن محمد یونس کو قتل کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ مقتول کی بیوہ نگہت آفریدی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد سے ملزم مفرور تھا۔ عدالت نے ملزم کو 8 دسمبر تک ضمانت قبل ازگرفتاری کی متعلقہ عدالت سے توثیق کرانے کی ہدایت کی ہے۔