لاہور: (دنیا نیوز) گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کے معاملے پر چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں قانونی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب چیئرمین قومی ورثہ کمیشن شفقت محمود کا کہنا ہے کہ گورنرہاؤس لاہور میں آرٹ گیلری اور بوٹینیکل گارڈن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کئے تھے کہ گورنر ہاؤس لاہور کی بیرونی دیواریں گرا دی جائیں۔ اس حوالے سے قانون معاملات کا جائزہ لینے کیلٗے چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین قومی ورثہ کمیشن شفقت محمود نے کہا ہے کہ گورنرہاؤس لاہور کی دیوار کی جگہ خوبصورت آہنی جنگلہ لگایاجائے گا، عمارت کو قطعی طورپر نہیں گرایا جارہا، گورنرہاوس لاہورمیں میوزیم بھی قائم کیاجارہاہے ۔
نتھیا گلی گورنر ہاوس کے حوالے سے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نتھیاگلی گورنرہاؤس کوہوٹل میں تبدیل کیاجارہاہے، کراچی اورپشاورکےگورنرہاؤسزمیں بھی تبدیلیوں کافیصلہ کر لیا ہے جس پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔