اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو نالہ لئی ایکسپریس وے اور فلڈ چینل پراجیکٹ کا فوکل پرسن مقرر کردیا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا نالہ لئی منصوبے کی بہت بڑی ذمہ داری ہے، ہماری کوشش ہوگی اس پر ریل کا ٹریک بچھا دیں۔ انہوں نے کہا نالہ لئی کو تاریخی شکل دینے کی کوشش کریں گے اور اس کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرینگے۔
شیخ رشید نے بتایا نالہ لئی سے راولپنڈی سے لاہور ایک نئی سڑک بنائیں گے جو 70 سال بعد ایک نیا راستہ ہوگا، نالہ لئی منصوبہ 2006 میں شروع کیا گیا تھا جسے بعد میں آنے والی حکومتوں نے روک دیا تھا، اس منصوبے کی ابتدائی لاگت 18 ارب روپے تھی۔
وفای وزیر ریلوے نے کہا اس منصوبے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔