اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نسل کیلئے سمجھنا ضروری ہے کہ پاکستان کیوں بنا؟
اسلام آباد میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس قوم کا نظریہ کمزور ہو وہ ختم ہو جاتی ہے۔ نئی نسل کیلئے سمجھنا ضروری ہے کہ پاکستان کیوں بنا؟
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا واشنگٹن سے بیجنگ جیسے تعلقات کی خواہش کا اظہار
وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظمؒ نے محسوس کیا کہ مسلمانوں کیلئے الگ ملک ہونا چاہیے اور بھرپور انداز میں تحریک پاکستان کو آگے بڑھایا۔ شروع میں قائداعظمؒ کے نظریہ پاکستان کی مخالفت کی گئی لیکن انہوں نے نے کانگریس کے رہنماؤں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ آج ہندوستان میں 20 کروڑ مسلمان ہیں جن کا کوئی قائد نہیں ہے۔