اسلام آباد: (دنیا نیوز) سبکدوش ہونے والے نان کیرئیر ڈپلومیٹس کو چارج چھوڑنے کیلئے 7 دسمبر کی حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی، واشنگٹن میں سفیر علی جہانگیر صدیقی نے چارج چھوڑنے کے لیے 2 ہفتے کا وقت مانگ لیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے واشنگٹن میں تعینات سفیر علی جہانگیر صدیقی کو ان کے بچوں کی تعلیم مکمل ہونے تک کا وقت دے دیا ہے، علی جہانگیرصدیقی 2 ہفتے بعد چارج چھوڑ دیںگے۔
کینیڈا میں ہائی کمشنر طارق عظیم خان، سعودی عرب میں سفیر خان حشام بن صدیق نے بھی چارج چھوڑ دیا ہے، مراکش، کیوبا اور سربیا میں سفیروں نے بھی چارج چھوڑ دیئے ہیں، نان کیئریئر سفارتکاروں نے عہدوں کا چارج نائب سفیروں کے حوالے کر دیا ہے۔