بہاولپور: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد گرفتار

Last Updated On 08 December,2018 12:54 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور سے 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے، دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔