وزیراعظم عمران خان نے پیر کو کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

Last Updated On 09 December,2018 10:09 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اس اجلاس میں وزراء کی سو روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

حکومت کے سو روز پورے ہوتے ہی وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا شور زور پکڑتا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ کا اہم اجلاس پیر کو بلالیا ہے۔چند وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم چند وزراء کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور اب وزراء کا مستقبل کارکردگی سے مشروط ہوگا۔ مراد سعید کو وفاقی وزیر مواصلات بنائے جانے کا امکان ہے۔۔ حکومتی حلقوں کے مطابق وزیراعظم چند وزرا کی غیر ضروری بیان بازی سے بھی خفا ہیں جبکہ اتحادی جماعت کے ایک وزیر کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہیں۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے چند وزراء سے باز پرس کئے جانے کا بھی امکان ہے۔۔