40 سالہ جرمن خاتون اپنی محبت پانے پنڈی بھٹیاں پہنچ گئی

Last Updated On 10 December,2018 05:48 pm

پنڈی بھٹیاں: (ویب ڈیسک) جرمنی کی رہائشی خاتون اپنی محبت کو پانے کے لیے پنڈی بھٹیاں پہنچی اورشادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بننے والی بیشتر دوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہو رہی ہیں اوراب جرمنی کی 40 سالہ خاتون تاترجنا ہاکسن 30 سالہ محمد اعجازپاکستانی کی محبت میں پنڈی بھٹیاں پہنچی اوراسلام قبول کرکے شادی کے بندھن میں بھی بندھ گئیں۔

اسلام قبول کرنے کے بعد جرمن خاتون نے اپنا نام تاترجنا ہاکسن سے مریم رکھ لیا ہے، خاتون نے پاکستان کے لوگوں کوخوش اخلاق قراردیتے ہوئے پاکستان میں مستقل رہنے کے عزم کا اظہارکیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پردوستی کے باعث امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچی تھی اوررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھی۔