اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کھول کر پیغام دیا پاکستان امن چاہتا ہے، بھارتی حکومت کو عوامی پریشرکیوجہ سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اطمینان ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ افغانستان میں امن فوجی طاقت سے نہیں ہو گا، عمران خان کہا کرتے تھے کہ افغانستان کا سیاسی حل نکالنا چاہیے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حالات سے پاکستان متاثر ہوتا ہے، امریکہ، پاکستان، افغانستان اور طالبان بھی سمجھتے ہیں کہ گفت و شنید سے حل نکالا جائے۔
شاہ محمود نے قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے کچھ میٹنگز ہوئی ہیں، بھارت کا بھی افغانستان میں شیئر ہیں اس کا تعاون بھی درکار ہو گا، کرتارپور بارڈر کھولنے کا معاملہ کافی عرصے سے زیر بحث تھا، کرتار پور بارڈر کھولنے کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے، توقع رکھتے ہیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پالیسی پر نظر ثانی کرے گا۔