حیدر آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی آج حیدر آباد میں اپنی بھر پور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسہ عام سے پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔
جامشورو کے قریب کرن خان شورو میں جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ جلسے کے لیے اسی فٹ چوڑا بیس فٹ لمبا اور دس فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے، پنڈال میں بیس بائی اسی فٹ کی سکرین بھی نصب کی جا رہی ہے۔
میڈیا کوریج کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جلسے کے ساونڈ اور لائٹ کے انتظامات معروف ڈی جے کے ذمہ ہیں، جلسے سے پی پی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔