لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ نے گواہوں کے منحرف ہونے پر فیصلہ سنا دیا۔
سیشن کورٹ نے بھارتی جاسوس قیدی سربجیت سنگھ کے قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے عامر تانبا اور مدثر منیر کو بری کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے تمام گواہان کے منحرف ہونے پر کیس کا فیصلہ سنایا، دونوں ملزمان پر بھارتی جاسوس کو اینٹیں مار کر قتل کرنے کا الزام تھا جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔