راولپنڈی: ( روزنامہ دنیا) وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہوگیا ہے اس لیے ریلوے کے کرائے میں اضافہ کرینگے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی چلا رہے ہیں جبکہ معذور افراد کی سہولت کیلئے کام شروع کر دیا اور ٹریکنگ سسٹم کا آغاز بھی کر رہے ہیں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاحوں کیلئے تین نئی سفاری ٹرینیں چلائیں گے اور 23 دسمبر کو کراچی سے پشاور تک رحمن بابا ایکسپریس کا افتتاح کرینگے۔
وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کر رہے، انہیں آپشن دے رہے ہیں کہ ملازمتوں کے لیے دیے جانے والے اشتہار کے بعد نوکری کے لیے اپلائی کریں۔