اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام سے ملک ترقی کرتا ہے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے بڑا تجارتی خسارہ ورثے میں ملا جس کو کم کرنے کے لیے ہم دن رات کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کے استحکام سے ملک ترقی کرتا ہے لیکن پاکستان میں تجارت کے لیے مشکل ماحول رہا ہے، ہمیں چھوٹے اور درمیانی درجے کی صعنتوں کو بہتر کرنا ہے، ہماری حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات دے گی۔