اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا عزم کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں پلوامہ میں معصوم کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ مسئلے کا حل قتل اور تشدد میں نہیں مذاکرات سے ممکن ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا بھر میں اجاگر کریں گے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔