اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف کا کہنا ہے کیمرہ مین پر تشدد افسوسناک ہے، گارڈ کی بدسلوکی سے بدنامی ہوئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل کے واقعے پر آپ کو جتنا دکھ ہوا اتنا ہی مجھے بھی ہوا ہے، میں اسمبلی سے باہر آ رہا تھا تو شکور میرے آگے آگے تھا، گارڈ شکور راستہ بنانے کیلئے لوگوں کو ہٹا رہا تھا، ہم گاڑی کے پاس آئے تو گارڈ شکور نے کیمرا مین کو بھی دھکا دیا، گارڈ شکور نے جس طرح دھکا دیا مجھے اس پر اعتراض تھا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کسی کو راستہ دینے کا یہ طریقہ نہیں ہے، حرکت گارڈز نے کی ہے، بدنامی میری ہوئی ہے، میں نے کہا تھا شکور سے بات کرونگا کہ لوگوں کو راستے سے ہٹانےکا یہ طریقہ ہے ؟ کیمرا مین نے جس طرح گارڈ کے سر پر مارا میں نے خود دیکھا، قانون کے مطابق جو بھی کارروائی ہوگی کریں گے، اس واقعے کو حتمی نتیجے تک پہنچائیں گے۔