پشاور: (دنیا نیوز) نیب خیبر پختونخوا نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، پلی بارگین کے ذریعے 188 ملین روپے ریکور کئے گئے۔
نیب خیبر پختونخوا کے مطابق رواں سال 26 ریفرنس دائر کئے گئے جن میں 12 میں سزا ہوئی، عدالتوں میں 185 کیسز ہیں، 3 ریفرنس واپس لیے گئے، 43 انویسٹی گیشن کی اجازت ملی، جس میں 41 مکمل کیں گئیں، 230 انکوائریوں میں 69 مکمل کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق نیب میں 176 انکوائریاں جاری ہیں جبکہ 13 بند کی گئیں ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں 475 شکایات میں 197 پر انکوائریوں کا آغاز کیا گیا۔