لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید اپنی تقاریر، زبان اور رویے سے ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے وزیر ریلوے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید جیسے کفن چوروں کی وجہ سے جمہوریت کی قبریں کھدیں، نواز شریف کے نام پر ووٹ لے کر آمریت کی گود میں جا بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ایک بار پھر جمہوریت پر ڈاکا ڈالنے کی سازش میں شامل ہیں، نواز شریف کے بوٹ چاٹنے والا آج عمران خان کا چپڑاسی بنا ہوا ہے، پاکستان کی عوام نے شیخ رشید کی سیاست کا تابوت بنانا شروع کر دیا ہے۔