اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے کے سب منتظر ہیں ایسے میں جوڈیشل کمپلیکس میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ متوفی دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں جعلی چیک کے مقدمہ میں پیشی پر آنے والے شخص کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، متوفی جوڈیشل کمپلیکس میں ہی دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت اسحاق الدین کے نام سے کی گئی جو اسلام آباد کا رہائشی تھا۔
پولیس نے متوفی لاش ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔