اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کا فیصلہ آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف ان کے وکلاء نے سرجوڑ لئے، احتساب عدالت کے سزا کے فیصلے کےمختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کو آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ نوازشریف کے وکلاء اپیل کی تیاری میں مصروف ہیں۔ نواز شریف نے خواجہ حارث کے وکالت نامے پر دستخط کر رکھے ہیں۔ فیصلے کے خلاف 10 روز میں اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔