پیپلز پارٹی تعاون کرے تو ان ہاؤس تبدیلی ممکن ہے، رانا ثنا اللہ

Last Updated On 26 December,2018 08:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے ووٹ برابر ہیں، پیپلز پارٹی تعاون کرے تو ان ہاؤس تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

مسلم لیگ ن نے شیخ رشید اور فواد چوہدری کےسپریم کورٹ اور نیب میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ دونوں وزرا ان اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے ووٹ برابر ہیں، پیپلز پارٹی تعاون کرے تو ان ہاؤس تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے چیئرمین پی اے سی بننے پر وزرا کا اعتراض اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ہے، شہباز شریف پشاور میٹرو سمیت پی ٹی آئی کے تمام منصوبوں میں گھپلوں کو بے نقاب کریں گے۔
 

Advertisement