ایم کیو ایم کے مقتول رہنما سید علی رضا عابدی کی زندگی پر ایک نظر

Last Updated On 26 December,2018 06:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے علی رضا عابدی 1972ء میں کراچی میں پیدا ہوئے، وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو تھے۔

خوبصورت لہجے میں اپنی پارٹی کا دفاع کرتے سید علی رضا عابدی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ سید علی رضا عابدی 6 جولائی 1972ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی سے جبکہ امریکہ سے مارکیٹنگ کے شعبے میں ماسٹر کیا۔ انہوں نے بطور کارکن اے پی ایم ایس سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ 2005ء سے 2013ء تک علی رضا عابدی ایم کیو ایم سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ رہے۔

2013ء کے عام انتخابات میں علی رضا عابدی کراچی کے حلقہ این اے 251 سے بطور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ 2018ء کے عام انتخابات میں انھیں وزیراعظم عمران خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پارٹی میں جاری اختلافات کے باعث انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

ایم کیو ایم کے مقتول رہنما سید علی رضا عابدی سوشل ميڈيا ميں بہت ايکٹو تھے جبکہ سیاست کے علاوہ وہ اپنے بریانی کے ذاتی کارروبار سے بھی وابستہ تھے۔ 6 جولائی 1972ء کو کراچی میں طلوع ہونے والا سید علی عابدی کا سورج 25 دسمبر 2018ء کو اپنے گھر کی دہلیز پر غروب ہو گیا۔


 

Advertisement