آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

Last Updated On 31 December,2018 10:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے اور بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔

 

ملک بھر میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سب سے سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 10، گوپس منفی 09، استور منفی 06، کالام منفی 05، بگروٹ اور گلگت میں منفی 03 ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری لاہور میں 3، کراچی میں 11 ریکارڈ کیا گیا۔ پشار میں 0 جبکہ کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی ایک تک گر گیا۔

منگل کے روز کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔