ملک کے زیادہ ترعلاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

Last Updated On 28 December,2018 11:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے نئے سال کی آمد پر بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنا دی، ملک کے زیادہ ترعلاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

اگلے دو روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں بعض مقامات پر شدید اور ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہیگا۔ آئندہ ہفتے کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مردان، ڈی آئی خان، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برف پڑنے کا امکان ہے۔