سردی کی لہر میں اضافہ ایک ہفتہ بارش کا امکان نہیں

Last Updated On 19 December,2018 04:22 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار اور بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کُہرکا امکان ہے ،پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں اور پشاور ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ، بدھ کے روز لاہور شہر کا موسم خشک اور سرد رہے گا، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 6 ڈگری سینٹی رہنے کے امکانات ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 90فیصد جبکہ ہوا 5 سے 6 کلومیٹر کی رفتار سے چلے گی ،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا۔