کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں چھٹی کے روز یخ موسم نے شہریوں کا موڈ خوشگوار بنا دیا، موسم کے اس رنگ میں شہری خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
چھٹی کے دن ٹھنڈی ہوائیں چمکتی صبح اور بہت سارا مزہ، کراچی میں سردی نے قیام کر لیا۔ گرم ملبوسات پہنے شہری چھٹی کے دن سرد موسم کو انجوائے کرنے کے لیے پارکس پہنچ گئے۔
جاڑے سے لطف اندوز ہوتے کراچی والے یخ ہواؤں کے جھونکوں میں خوبصورت نظاروں اور چہچہاتے پرندوں سے من بہلاتے رہے کیونکہ سردیاں قائد کے شہر کی مہمان ہوتی ہیں اسی لیے سردی کو ویلکم کرتے شہریوں نے گھروں میں بیٹھے لوگوں کو بھی موسم کا مزہ اٹھانے کے مشورے دے دیے۔
موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں سردی کا زور دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔