کراچی میں بوندا باندی، پنجاب اور کے پی میں رات کو سرما پہلی کی بارش کی پیشگوئی

Last Updated On 09 December,2018 03:19 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج موسم ابر آلود ہے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب و خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آج رات کے وقت بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سناتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور، اسلام آباد آج رات اور کل بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں آسمان پر گہرے کالے بادل چھانے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ کراچی میں آج بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، مردان، سرگودھا، گوجرانولا ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔جبکہ دیگر شہروں میں کل