بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

Last Updated On 28 November,2018 06:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پشاور سمیت کے پی کے شہروں اورگلگت میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوا، سرد ترین مقامات سکردومیں منفی 5 اورگوپس میں منفی ایک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔