لاہور: (دنیا نیوز) بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کا راج ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مالاکنڈ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ملک کے زیادہ تر علاقے خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سکردو سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی تین ڈگری تک گر گیا۔ اس کے علاوہ استور، گوپس میں منفی دو درجے سردی پڑی۔
ادھر کوئٹہ، قلات، مکران اور کوہاٹ میں بارش سے سردی بڑھ گئی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔