ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے ٘مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس ے باعث نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، دارالحکو مت ریاض سمیت کئی علاقوں میں آئندہ تین روز تک مزید تیز بارشیں متوقع ہیں۔
گزشتہ روز سعودی عرب کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت ریاض، جدہ، تبوک، سمیت کئی علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔ بارش کا یہ نیا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا