ملک کے بعض بالائی علاقوں میں آج ابر کرم برسنے کا امکان

Last Updated On 22 September,2018 09:47 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت بعض بالائی علاقوں میں آج ابر کرم برسنے کا امکان ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر بے مثال اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں آج بارش برسنے کی توقع ہے۔ گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ روز چراٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم چراٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
 

Advertisement