لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیشگوئی کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانےوالوں کا کہنا ہے ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے ، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
خیبرپختونخواکے علاقے پٹن میں 07 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ سردی گلگت بلتستان کے علاقوں گوپس اور بگروٹ میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔