کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے میڈیا کوارڈینیٹر کہتے ہیں کہ ابتدائی تین ماہ کے دوران 4 ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔ صوبے کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں امداد کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کی گئی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد عظیم کاکڑ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی 4 ماہ کی کارکردگی پیش کی۔ عظیم کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے مقابلے میں بڑے چیلجنز کا سامنا رہا۔
بلوچستان میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ایگل سکواڈ کے قیام کے علاوہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ بلوچستان میں 20 ہزار سرکاری محکموں میں آسامیوں پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔
بلوچستان بینک کے قیام کو جلد عملی شکل دی جائے گی جبکہ سدرن کمانڈ کے تعاون سے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے ساتھ 600 ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھی فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں۔