کالی باڑی بم دھماکہ، گورنر خیبرپختونخوا کی زخمیوں کی عیادت

Last Updated On 05 January,2019 05:58 pm

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ اور کالی باڑی بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے ایل آر ایچ کا دورہ کیا اور صدر کالی باڑی بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، گورنرمختلف وارڈز میں گئے اور زیرعلاج زخمیوں سے ملاقات کی۔

گورنر نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ گورنر کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔