بیلجیم کی ٹیم پہلی بار ہاکی کی ورلڈ چیمپئن بن گئی

Last Updated On 18 December,2018 10:40 pm

بھوونیشور: (دنیا نیوز) بیلجیم کی ٹیم نیدرلینڈز کو تین دو سے ہرا کر پہلی بار ہاکی کی ورلڈ چیمپئن بن گئی، فائنل میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آٹھ ایک سے شکست دے کر کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بیلجیم ہاکی کا نیا حکمران جبکہ ورلڈ کپ کے فائنل میں فیورٹ نیدرلینڈز ناکام ہو گئی۔ بھونیشور میں کھیلا جانے والا فائنل مقررہ وقت میں صفر صفر سے برابر رہا۔

پینالٹی شوٹ آؤٹ پر بیلجیم نے تین دو سے میدان مار لیا جس سے نیدرلینڈز کا چوتھی بار عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ بیلجیم کی ٹیم نے فتح پر خوب جشن منایا، فاتح ٹیم کے گول کیپر ہیرو قرار پائے۔

دوسری جانب تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آٹھ ایک سے شکست دی۔