ہاکی ورلڈ کپ: ہالینڈ نے پاکستان کو سے 1-5 سے شکست دیدی

Last Updated On 09 December,2018 08:16 pm

بھونیشور: (دنیا نیوز) بھارت میں کھیلے جا رہے ہاکی ورلڈ کپ میں ہالیںڈ کی ٹیم نے پاکستان کو پانچ ایک سے شکست دیدی ہے، پاکستان ٹیم کے لئے واحد گول عمر بھٹہ نے کیا۔

ہاکی ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو سے پانچ ایک سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان ٹیم کے لئے واحد گول عمر بھٹہ نے پینالٹی کارنر پر سکور کیا۔ ہالینڈ کے برکمین، ویلنٹن ورگا، ڈی ووگ اور جورٹ کرون نے گول کئے۔

بہتر گول ایوریج پر قومی ٹیم نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ کراس اوور راؤنڈ میں 11 دسمبر کو پاکستان کا بیلجیم سے مقابلہ ہوگا۔ پاکستان اور بیلجیم میچ کی فاتح ٹیم جرمنی سے کوارٹر فائنل کھیلے گی۔