ہاکی ورلڈکپ، جرمنی نےپاکستان کو شکست دیدی

Last Updated On 01 December,2018 08:56 pm

(ویب ڈیسک) بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں جرمنی کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے دونوں کوارٹرز میں سر توڑ کوشش کے باوجود کوئی بھی گول نہ ہو سکا مگر تیسرے کوارٹر یعنی چھتیسویں منٹ میں جرمنی کی جانب سے مارکوملٹکاؤ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی اور مقررہ وقت کے اختتام پر قومی ٹیم کو ایک صفر کی شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔

ورلڈکپ 2018 میں پاکستان پول ڈی میں شامل ہے، اس میں چار بار کی عالمی چیمپئن پاکستان، تین مرتبہ کی چیمپئن ہالینڈ، دو بار کی عالمی چیمئین جرمنی اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

میچ کے بعد گروپ ڈی کی صورتحال:


ورلڈکپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا یہ پہلا میچ تھاجبکہ جرمنی اور پاکستان کی ٹیمیں چار سال بعد ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں۔ دونوں ٹیمیں آخری بار 2014 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں اور میچ میں جرمنی فاتح رہا تھا۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے آخری بار 2012 کی چیمپئنز ٹرافی میں جرمنی کو شکست دی تھی۔

میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا اگلا امتحان پانچ دسمبر کو ملائیشیا کے خلاف ہو گا۔