ہاکی ورلڈکپ میں کل ٹیم پاکستان اپنا آخری گروپ میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی

Last Updated On 08 December,2018 06:47 pm

(دنیا نیوز) ہاکی ورلڈکپ میں کل ٹیم پاکستان اپنا آخری گروپ میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جیت سے محروم قومی کھلاڑی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں

بھارتی ریاست اڑیسا میں ہاکی ورلڈکپ کا پہلا مرحلہ اپنے اختتام کے قریب، پول ڈی میں پاکستان اور نیدرلینڈز کا مقابلہ جرمنی سے شکست اور ملائیشیا کے برابر میچ نے قومی کھلاڑیوں  کو واحد جیت  کے لیے بے تاب کر دیاہے۔

کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کیئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں جبکہ گرین شرٹس آخری گروپ مقابلے میں کامیابی کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر میدان میں اتریں گے۔

اسی گروپ کا دوسرا میچ جرمنی اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے۔