ہاکی کےعالمی چیمپئن کا تاج کس کے سر، نیدرلینڈز اور بیلجئم آج ٹکرائیں گے

Last Updated On 16 December,2018 06:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ہاکی کے عالمی چیمپئن کا فیصلہ آج ہو گا، نیدرلینڈز اور پہلے فائنلسٹ بیلجئم کے درمیان ٹائٹل مقابلے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا، کھلاڑیوں ہی نہیں پرستاروں کی بھی بے تابیاں بڑھنے لگیں۔

بھارتی شہر بھونیشور میں ورلڈ کپ میلے کا آج آخری دن ہے، ٹائٹل مقابلہ نیدر لینڈز اور بیلجیم کے درمیان ہو گا، ساڑھے چھ بجے یعنی فائنل کی وِسل بجنے کا سب کو انتظار ہے، کھلاڑی ہی نہیں پرستار بھی بے قرار ہیں۔

سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی، نیدرز لینڈ نے کینگروز کو پینالٹی شوٹ آؤٹ پرچار تین سے آؤٹ کلاس کیا۔ پہلے سیمی فائنل میں بیلجیم نے گولز کا چھکا لگایا، پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز پایا، انگلینڈ کو چھ صفر سے ہرایا۔

تیسری چوتھی پوزیشن کا مقابلہ روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ بھی آج ہی ہو گا۔