پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے عہدے سے مستعفی

Last Updated On 14 December,2018 06:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔ توقیر ڈار سینئر کھلاڑی اور حکومتی رویے پر برس پڑے، بولے حکمرانوں کو اب قومی کھیل بارے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

ایک بار پھر ورلڈ کپ میں بدترین شکست، ایک اور ہیڈ کوچ کا استعفیٰ، توقیر ڈار سینئر کھلاڑیوں پر برس پڑے اور بولے کہ فیڈریشن اور کوچز بدلے مگر ان کھلاڑیوں نے ہوش کے ناخن نہیں لئے، اب تبدیلی لانا ہوگی۔

ورلڈ کپ سے چند روز پہلے تک گرین شرٹس کو فنڈز کا مسئلہ تھا۔ توقیر ڈار نے حکومتی رویے کو بھی آڑے ہاتھوں لیا کہ تب کسی کو قومی کھیل کے وقار کا خیال نہیں آیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری میں گزشتہ دو برسوں میں پانچ کوچز کو گھر جانا پڑا ہے مگر کھلاڑیوں کا پول برسوں سے ایک ہی چل رہا ہے۔