علی رضا عابدی کا موبائل تحقیقاتی اداروں کیلئے امید کی کرن

علی رضا عابدی کا موبائل تحقیقاتی اداروں کیلئے امید کی کرن

علی رضا عابدی کے موبائل فون کا لاک بریک کرنے کے لیے متعدد آئی ٹی ایکسپرٹ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ آئی ٹی ایکسپرٹ نے حکام کو بتایا کہ علی رضا عابدی کے فون کا لاک بریک کرنے میں ڈیٹا ضائع بھی ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی حکام نے مقتول علی رضا عابدی کے فون کا لاک بریک کرانے کے لیے متعلقہ کمپنی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، علی رضا عابدی کے فون سے ہی تفتیش میں اہم مدد مل سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول علی رضا عابدی کی موت سے چند روز قبل کی سرگرمیوں کا پولیس نے چارٹ بھی ترتیب دے دیا ہے۔