ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم پیشرفت

ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم پیشرفت

عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چالان کے مطابق مفرور ملزمان کمسن اور نوعمر دکھائی دیتے ہیں۔ علی رضا عابدی کے قتل کے لیے ملزمان کو آٹھ لاکھ روپے دیے گئے۔

قتل کے لیے حسینی بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے رقم ادا کی۔ چالان میں درج ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلا دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کو پچیس دسمبر کو ان کی رہائشگاہ کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔