اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دو پاکستان بنا دیے ہیں، علیمہ خان، وزیر داخلہ کا بھتیجا اور اعظم سواتی قانون سے بالا ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ علیمہ خان سے منی ٹریل پوچھنا منع ہے، پی ٹی آئی کے وزیر قانون سے بالا ہیں اور وزیر مملکت برائے داخلہ کے بھتیجے سے منشیات پکڑی جاتی ہے لیکن وہ عہدے پر قائم ہیں۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ اعظم سواتی کے مستعفی ہونے سے متعلق عدالت سے جھوٹ بولا جاتا ہے، اعظم سواتی تاحال وزیر ہیں، جرم پنجاب کے وزیر کا بیٹا کرتا ہے پکڑے پولیس والے جاتے ہیں۔