لاہور: (دنیا نیوز) پتنگ بازی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی، قرارداد اپوزیشن رکن اسمبلی مرزا محمد جاوید نے جمع کروائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پتنگ بازی کے نام پر لوگوں کی جانیں لینا شروع کر دیں، پتنگ بازی کے باعث مصری شاہ میں بچہ کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا، پتنگ بازی سے ہلاکت پر وزیر اعلٰی پنجاب اور فیاض الحسن چوہان پر مقدمہ درج ہونا چاہیے، حکومت فی الفور اس خونی کھیل پر پابندی لگائے۔