لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کائٹ فلاننگ ایکٹ 2009 کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں کائٹ فلاننگ ایکٹ 2009 کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی کیلئے جسٹس امین الدین خان کو بھجوا دی اور کہا جسٹس امین الدین بسنت سے متعلق درخواستوں پر سماعت کر رہے ہیں لہذا وہی سنیں گے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کائٹ فلاننگ قانون کے باوجود پتنگ بازی سے ہلاکتیں ہوئے، عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے تحت پتنگ بازی کی اجازت دینے کے اختیار کو کالعدم قرار دیا جائے۔