لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے تو صحافیوں نے بائیکاٹ کر دیا اور ان کے خلاف خوب نعرے لگائے۔
فیاض الحسن چوہان صحافیوں کو منانے بھی گئے لیکن وہ نہ مانے، جس کی وجہ سے صوبائی وزیر کچھ کہے بغیر ہی چل دیئے۔ فیاض الحسن چوہان کے میڈیا کے ساتھ رویے پر وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے معافی مانگ لی۔
دوسری طرف پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا صحافیوں کو بدتمیز اور بے شرم کہنا انتہائی افسوناک ہے، صحافیوں کی تضحیک میں فیاض الحسن چوہان پیش پیش ہیں۔
قرارداد میں حکومت سے فیاض الحسن چوہان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔