بارش سے سردی میں اضافہ، موسم خوشگوار

Last Updated On 12 January,2019 06:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور شہر میں بارش نے سردی بڑھا دی، ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم نے موسم حسین بنا دیا، ہلکی بارش کے بعد موسم بھی سہانا ہے، ہر چیز نکھری نکھری سی ہے، ہر منظر دلکش ہے۔ ہکلی بارش سے خنکی میں اضافہ ہوگیا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے ۔جبکہ فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات میں ہلکی بارش کا امکان۔ اس دوران مالاکنڈ ڈویژن(سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر)،ہزارہ ڈویژن، مری،گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید برفباری کا بھی امکان ہے۔ 

Advertisement