لیگی ایم این اے کے دفتر میں نقلی بم رکھنے والا گرفتار

Last Updated On 14 January,2019 12:40 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ایم این اے کے دفتر میں نقلی بم رکھ کر خوف و ہراس پھیلا نے والا شخص گرفتار کرلیا گیا

تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے چودھری فقیر احمد ارائیں کے دفتر میں دو روز قبل ایک شخص کی جانب سے نقلی بم رکھ دیا گیا جس پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، تھانہ سٹی پو لیس نے قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نقلی بم رکھنے والے شخص مقبول سکنہ ایف بلاک کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ،ملزم نشہ کا عادی بتایا جا تا ہے۔