لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے تحریک انصاف سے اتحاد ملک کو بحرانوں کے حل کیلئے کیا ہے، ذاتیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ فواد چودھری کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور معذرت کر لی ہے، بات کو مزید طول دینے کا فائدہ صرف مخالفین کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کا بیان، ق لیگ کا معاملہ وزیراعظم کیساتھ اٹھانے کا فیصلہ
چودھری شجاعت نے کہا کہ ملک اس وقت جن بحرانوں سے گزر رہا ہے، اس میں ذاتیات پر حملوں کی بجائے ان بحرانوں کے حل کیلئے حصہ دار بننا چاہیے، کم از کم ایک ایجنڈے پر سب کو مل کر کام کرنا چاہیے اور وہ معیشت کو سنبھالنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بھی نہ سنبھال سکے تو ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، اس لیے ذاتیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔